The Yeoman
3. THE YEOMAN
🔸️ PROLOGUE TO THE CANTERBURY TALES
✍ By GEOFFREY Chaucer
🔸️ Characters in URDU Translation
Literary Circle by Zarish Butt
سپہ سالار نائٹ اور اسکوائر کے ساتھ انکا ایک ماتحت افسر( ملازم) Yeoman بھی تھا۔ اسکے علاوہ اسکے ساتھ اور کوئی ملازم نہیں تھا۔ اس وقت اپنے ساتھ ملازمین رکھنے کا بہت رواج تھا۔ اور امیر لوگ اپنے ساتھ ایک سے زیادہ ملازم رکھتے تھے۔ جبکہ نائٹ نے اپنی سادگی کے تحت صرف ایک ملازم اپنے ساتھ رکھا جو اسکی زمینوں کی دیکھ بھال بھی کرتا تھا اور سفر میں بھی اسکے ساتھ ہوتا تھا۔ چودھویں صدی میں چھوٹے زمیندار " یومین " Yeoman کہلاتے تھے جو نائٹ جیسے بڑے افراد کی زمینوں کی دیکھ بھال کرتے تھے۔
چاسر نے اس کردار کے متعلق زیادہ نہیں بتایا، بس اسکے ظاہری حلیے کو بیان کیا ہے ۔ جس نے کوٹ اور سبز رنگ کا سرپوش پہن رکھا تھا۔ چاسر کی شاعری کی یہی خوبصورتی ہے کہ وہ اپنے کرداروں کو اتنے جاندار الفاظ میں بیان کرتا ہے کہ جیسے وہ ہمیں دکھائی دے رہے ہوں۔
یومین ۔ چھوٹا زمیندار جو مختلف فنون جانتا تھا۔ مثلا جنگل کے ہر رستے کو اچھی طرح جانتا تھا اور لکڑی کا سامان بنانے میں بھی ماہر تھا یعنی بڑھئی تھا۔
اس نے اپنے کمر بند اور تیروں کے ترکش کو بڑی مہارت سے سجایا ہوا تھا۔ اسکے چہرے کی رنگت گندمی تھی اور وہ ایک ماہر جنگلات تھا۔ اور وہ اپنے سازو سامان کی حفاظت بخوبی کرنا جانتا تھا۔ اس کے سر کے بال تراشے ہوئے تھے یعنی وہ گنجا تھا۔ اس نے انتہائی نفاست سے کمر بند میں تیر رکھے ہوئے تھے اور ان تیروں کے دستے کو مور پنکھ سے سجایا گیا تھا۔ وہ اتنی مضبوطی سے بندھے تھے کہ اگر تیر کو چلا دیا جائے تو وہ مور پنکھ گرتے نہیں تھے۔ اس نے ایک سبز کوٹ اور ٹوپی والی جیکٹ ( Hood) پہن رکھی تھی۔ اسکے ہاتھ میں ایک بہت بڑی تیر کمان تھی ۔ اس نے بازو پہ ایک خوشنما حفاظتی بازو بند پہن رکھا تھا۔ ( عموما جنگجو اپنے بازو پہ حفاظت کے لئے لوہے کے بازو بند پہنتے تھے۔ )
اسکے گلے میں سینٹ کرسٹوفر کی شبیہ والا چاندی کا لاکٹ تھا۔ ( انکے عقیدے کے مطابق کرسٹوفر انکو آفات اور بلیات سے بچاتا ہے۔ ) اسکے پہلو میں ایک تلوار اور ایک دستی ڈھال تھی۔ اور دوسرے پہلو میں نیزے کی طرح تیز ایک چمکدار خنجر تھا۔
In Chaucer's time , a Yeoman usually meant an assistant. The Yeoman is pictured as a sturdy individual. The Knight had a Yeoman with him and it was a custom to take servants along to keep up dignity. But the Knight was satisfied with just one servant.
Describing the Yeoman, Chaucer tells us that he was dressed in green coat , he carried a sheaf of arrows plumed with peacock feathers. His arrows did not drop with trailing feathers. We are told that the Yeoman is well versed in the handling of his bow and arrows.
He held a mighty bow in his hand. His hair were cut short and his face was brown in colour. He understood well all the usage of wood-craft. His portrait is made vivid through the mention of his close cropped head and brown visage . A silver medal of St. Christopher shone upon his breast. He also carried a horn, the baldric or girdle which held the horn . Yeoman was a forester perhaps.
✍ Zarish Butt.
🔸️🔸️🔸️🔸️🔸️🔸️🔸️
Comments
Post a Comment