The Yeoman
3. THE YEOMAN 🔸️ PROLOGUE TO THE CANTERBURY TALES ✍ By GEOFFREY Chaucer 🔸️ Characters in URDU Translation Literary Circle by Zarish Butt سپہ سالار نائٹ اور اسکوائر کے ساتھ انکا ایک ماتحت افسر( ملازم) Yeoman بھی تھا۔ اسکے علاوہ اسکے ساتھ اور کوئی ملازم نہیں تھا۔ اس وقت اپنے ساتھ ملازمین رکھنے کا بہت رواج تھا۔ اور امیر لوگ اپنے ساتھ ایک سے زیادہ ملازم رکھتے تھے۔ جبکہ نائٹ نے اپنی سادگی کے تحت صرف ایک ملازم اپنے ساتھ رکھا جو اسکی زمینوں کی دیکھ بھال بھی کرتا تھا اور سفر میں بھی اسکے ساتھ ہوتا تھا۔ چودھویں صدی میں چھوٹے زمیندار " یومین " Yeoman کہلاتے تھے جو نائٹ جیسے بڑے افراد کی زمینوں کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ چاسر نے اس کردار کے متعلق زیادہ نہیں بتایا، بس اسکے ظاہری حلیے کو بیان کیا ہے ۔ جس نے کوٹ اور سبز رنگ کا سرپوش پہن رکھا تھا۔ چاسر کی شاعری کی یہی خوبصورتی ہے کہ وہ اپنے کرداروں کو اتنے جاندار الفاظ میں بیان کرتا ہے کہ جیسے وہ ہمیں دکھائی دے رہے ہوں۔ یومین ۔ چھوٹا زمیندار جو مختلف فنون جانتا تھا۔ مثلا...