THE KNIGHT
🔸️ MA- ENGLISH NOTES
The Prologue To Canterbury Tales
🔸️Urdu Translation
Translated by : Zarish Butt
جعفری چاسر نے
اس کتاب کو چودھویں صدی کے آخر میں لندن ، انگلینڈ میں لکھا اور انگلینڈ میں ہی یہ کتاب پبلش ہوئی ۔ اس کتاب میں مختلف کہانیاں ہیں ۔ جعفری چوسر اپنی کتاب کا آغاز موسم بہار سے کرتا ہے اور پھر ایک ایک کر کے اپنے زائرین pilgrims سے متعارف کرواتا ہے۔ جو کہ ایک مذہبی سفر پہ Canterbury کیتھیڈرل کی زیارت کے لئے جا رہے ہوتے ہیں اور ان سب کی ملاقات ایک سرائے Tabbard Inn میں ہوتی ہے۔ جس سرائے میں ان سب زائرین نے قیام کیا اسکے میزبان کا نام تھا ہیری بیلی Herry Belly . اس نے سفر کو خوشگوار بنانے کے لئے آئیڈیا پیش کیا کہ ہم میں سے ہر ایک جاتے ہوئے اور آتے ہوئے ایک ایک کہانی سنائے گا۔ اور جس کی کہانی سب سے اچھی ہوئی اسکو سب مل کر ایک ڈنر پارٹی دیں گے۔ سب سے پہلے کہانی سنانے والا Knight تھا۔ ( Knight بہادر کو کہا جاتا ہے ۔) یہ نائٹ ایک فوجی سپہ سالار اور جنگجو ہے جس کو سب اسکی بہادری کی وجہ سے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔وہ شجاعت، عزت، سچائی اور بہادری کو پسند کرتا ہے۔ وہ ایک مذہبی رجحان رکھنے والا انسان ہے جو ابھی ابھی غیر ملکی جنگوں سے واپس آیا ہے اور گھر واپس جانے کی بجائے جنگ سے لوٹتے ہی مقدس مقام کی زیارت کے لئے جا رہا ہے۔ حتی کہ اس نے اپنے جنگ والے گرد سے اٹے کپڑے بھی تبدیل نہیں کئے اور سیدھا زیارت کے لئے چل پڑا ۔ اس نے پندرہ ہولناک جنگیں لڑی ہیں جن میں سے تین بار وہ اپنے مذہب کے لئے لڑا ہے اور ہمیشہ جنگ جیت کر اور شہرت کما کر واپس لوٹا۔ اپنے شاندار کارناموں کے باوجود Knight ایک انتہائی منکسر المزاج ، شرمیلا اور عاجز انسان ہے جس میں ذرہ برابر بھی غرور و تکبر نہیں ۔
To be continued.......
Informative Literature
ReplyDelete